7 مئی، 2024، 9:11 AM

صہیونی فورسز رفح کے مشرقی علاقے پر زمینی حملہ

صہیونی فورسز رفح کے مشرقی علاقے پر زمینی حملہ

صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے مشرق میں فوجی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ذرائع ابلاغ نے صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیلی فورسز کے زمینی حملے کی خبر دی ہے۔

اسپوٹنک کے مطابق صہیونی فوج کے ترجمان آویخای ادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح کے مشرق میں حماس کے ٹھکانوں پر باقاعدہ حملے کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ کابینہ نے رفح پر حملے پر اتفاق کیا ہے تاکہ صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس پر دباو میں اضافہ کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کی بربریت اور جارحانہ حملوں کے بعد 15 لاکھ افراد رفح میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے صہیونی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کے رفح پر حملے کی صورت میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش نے رفح پر ممکنہ صہیونی حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1923803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha