11 مئی، 2024، 2:27 PM

رفح پر صہیونی جارحیت، ڈیڑھ لاکھ فلسطینی بے گھر

رفح پر صہیونی جارحیت، ڈیڑھ لاکھ فلسطینی بے گھر

اقوام متحدہ کے مطابق صہیونی فورسز کے حملوں کی وجہ سے رفح میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر صہیونی فورسز کے زمینی حملے کی رپورٹ جاری کی ہے۔

انروا نے صہیونی حملے کے بعد ڈیڑھ لاکھ فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہونے کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی فورسز نے فلسطینی کو مزید علاقے خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رفح کے مشرق میں فلسطینیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ المواصی قصبے کی طرف ہجرت کریں۔

News ID 1923887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha