13 فروری، 2024، 9:01 AM

فلسطین، رفح پر صہیونی حکومت کی جارحیت قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

فلسطین، رفح پر صہیونی حکومت کی جارحیت قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان ناصر کنعانی نے فلسطینی شہر رفح میں عوامی املاک اور رہائشی مکانات پر صہیونی فورسز کے حملوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر اسرائیل کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں رہائشی مکانات پر صہیونی فورسز کے حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں بڑی شکست کے بعد اسرائیل فورسز فلسطینی عوام کے خلاف حملے کررہی ہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ رفح اور دیگر علاقوں پر اندھادھند حملوں اور جارحیت کے نتیجے میں انسانی المیہ وجود میں آسکتا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ صہیونی حکومت وحشیانہ حملوں کے ذریعے بین الاقوامی عدالت کے احکام اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے حقیقی معنوں میں دعوے دار ہیں تو ان کو چاہئے کہ اسرائیل کو فلسطین میں انسانی حقوق کی مزید خلاف ورزی کرنے سے روکیں۔

News ID 1921866

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha