مہر خبررساں ایجنسی نے صدی البلد نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ پر صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹے حازم ہنیہ کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حازم کی عمر 22 سال تھی اور وہ طالب علم تھے۔
واضح رہے کہ فلسطینی ذرائع نے حال ہی میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 14 افراد کی شہادت کی خبر دی تھی۔
آپ کا تبصرہ