2 فروری، 2024، 10:26 AM

ایرانی وزیرخارجہ کی اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک گفتگو:

خطے میں امن بحال کرنے کے لئے صہیونی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے

خطے میں امن بحال کرنے کے لئے صہیونی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے

امیر عبداللہیان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور فلسطین کے تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے غزہ کے نہتے عوام پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کی بحالی کے لئے غزہ پر صہیونی جارحیت کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے گذشتہ چار مہینوں کے دوران فلسطینی نے نہایت ہی بہادری اور استقامت کے ساتھ صہیونی فورسز کا مقابلہ کیا۔ فلسطین کی سرزمین پر وہاں کے پشتنی باشندوں کا حق ہے اور وہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ان پر مرضی کا فیصلہ تھوپنے کا حق نہیں رکھتی ہے۔

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے غزہ اور غرب اردن میں پیش آنے والے تازہ واقعات اور پیشرفت کے بارے میں بتایا اور تاکید کی کہ مقاومتی تنظیمیں باہمی اتحاد کی حفاظت کے ساتھ فلسطین کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔

News ID 1921627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha