31 دسمبر، 2023، 8:22 PM

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

لبنانی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی ذرائع نے صیہونی فوج کے مرکز حدب البوستان پر حزب اللہ کی طرف سے پانچ میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔

لبنان کی حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے حنیتا سینٹر کو بھاری تھیاروں سے نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

دوسری طرف صیہونی سرکاری ٹی وی چینل 12 نے بھی جنوبی لبنان سے بالائی الجلیل میں دو اینٹی آرمر میزائل داغے جانے کی رپورٹ دی ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غاصب صیہونی فوج کو شمالی محاذ میں مصروف رکھنے کے لئے مقبوضہ فلسطین کے اندر تباہ کن حملوں کے ذریعے تل ابیب رجیم کی فوجی قوت کو شدید نقصان پہنچایا۔

News ID 1920961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha