12 دسمبر، 2023، 9:28 PM

امریکہ کی نظر میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں، ایران

امریکہ کی نظر میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں، ایران

ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کی مدد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزیرخارجہ نے سویٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اجلاس کے دوران میڈیا کے نماؕئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے جنگ کا دائرہ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل سکتا ہے۔ خطے میں صہیونی حکومت کے ساتھ نفرت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی اعلی سفارتکار نے کہا کہ جنیوا کا اجلاس بدقسمتی سے ایسے موقع پر ہورہا ہے جب غزہ میں صہیونی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے مناظر دیکھ رہے ہیں اور اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا صدر دفتر جس ملک میں واقع ہے، وہ ملک جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کو ویٹو کرکے خواتین اور بچوں کے قتل عام کو روکنے نہیں دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا۔

7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید حملے کئے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18500 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1920546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha