12 دسمبر، 2023، 6:39 PM

غرب اردن میں فلسطینیوں اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم، ویڈیو

غرب اردن میں فلسطینیوں اور صہیونی فورسز کے درمیان تصادم، ویڈیو

غرب اردن میں فلسیطنی عوام اور صہیونی فورسز کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور کئی فسلطینی گرفتار ہوئے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ صہیونی فورسز نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ہونے والے مظاہرے کے دوران الخلیل میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان زخمی ہوگیا۔ 

دوسری جانب صہیونی غاصبوں کی طرف سے فلسطینی عوام کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنے کے بعد فریقین کے درمیان تصادم ہوا۔ صہیونیوں نے مسجد میں داخل ہوکر بے حرمتی کی۔ نابلس اور جنین کے مختلف مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ یعبد قصبے میں فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کردی۔
 

News ID 1920530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha