30 جون، 2023، 2:27 PM

فلسطین، نابلس اور جنین میں فلسطینیوں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ویڈیو

فلسطین، نابلس اور جنین میں فلسطینیوں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں، ویڈیو

غاصب صہیونی فورسز کی جانب سے غرب اردن میں مختلف مقامات پر کاروائیوں کے بعد فلسطینی مقاومتی تنظیموں اور حملہ آور صہیونی اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ویب سائٹ قدس الاخباریہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمعہ کی صبح غاصب صہیونی فورسز نے نابلوس اور جنین میں فلسطینی آبادیوں پر حملہ کردیا۔ صہیونی افواج کو مقاومتی جوانوں کے شدید جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی جوانوں نے جارح صہیونیوں پر فائرنگ کی۔ مقامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ نابلوس کے قصبے بورین میں صہیونی فورسز پر شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ ادھر شمال مغربی علاقے سبسطیہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی اہلکاروں نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی۔ جنین کے مختلف علاقوں یعیبد اور مرج بن عامر سے بھی جارحیت پسند صہیونیوں اور فلسطینی مقاومتی جوانوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ نابلوس کے شمال مغرب میں واقع قصبے برقہ میں بھی فلسطینی جانبازوں نے صہیونی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے بھاگنے پر مجبور کردیا ہے۔

دراین اثناء فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رام اللہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے دو فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔

News ID 1917511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha