29 جون، 2023، 9:01 PM

فلسطینی جوانوں کی الجلمہ چیک پوسٹ پر فائرنگ

فلسطینی جوانوں کی الجلمہ چیک پوسٹ پر فائرنگ

 فلسطینی مزاحمت کے جوانوں نے مسلح کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے کے جنین شہر کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے روز نامہ "فلسطین الیوم" کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی جوانوں نے مسلح کارروائی کرتے ہوئے مغربی کنارے میں جنین کے شمال میں واقع الجلمہ چوکی پر فائرنگ کردی۔

ادھر غاصب صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک کار میں سوار دو جوانوں نے جنین کے شمال میں قابض صہیونی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی۔ مذکورہ چینل کی خبر کے مطابق مزاحمتی جوانوں کی کاررووائی کے بعد صہیونی فوج کی طرف سے اس چوکی کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں کے باسیوں پر غاصب صیہونی آبادکاروں اور جعلی صیہونی  رجیم کے فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اضافے کے بعد میں مزاحمتی جوانوان نے بھی جوابی کاورائیوں کا دائرہ اور تعداد بڑھا دی  ہے۔

اس سے قبل شماریاتی ادارے "معطی" نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ مزاحمتی جوانوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز سمیت 21 جوابی کارروائیاں کی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ تینوں شوٹنگ آپریشنز طوباس شہر کی تیاسیر چوکی اور غاصب صیہونیوں کے بلاطہ اور نابلس پر کئے گئے حملے کے جواب میں انجام دئے گئے ہیں۔

News ID 1917498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha