12 دسمبر، 2023، 6:44 PM

امریکی شہریوں کا نیویارک ٹائمز کی عمارت کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

امریکی شہریوں کا نیویارک ٹائمز کی عمارت کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

غزہ جنگ کی یک طرفہ کوریج کے خلاف سینکڑوں امریکیوں نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی عوام نے گزشتہ روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی رجیم کے جرائم کی مذمت کی۔

اس ریلی میں امریکی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور غزہ جنگ میں اس امریکی اخبار کی اسرائیل نوازی اور متعصبانہ جانبداری کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

 مظاہرین نے نیویارک ٹائمز کو غزہ میں صیہونی حکومت کا شریک جرم ٹھہراتے ہوئے غزہ کی نسل کشی میں  ملوث قرار دیا۔

ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اور بینرز لہرائے اور صیہونی رجیم کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

News ID 1920537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha