3 دسمبر، 2023، 1:38 PM

فلسطینی مقاومت کا حملہ، صہیونی فوجی تنصیبات تباہ

فلسطینی مقاومت کا حملہ، صہیونی فوجی تنصیبات تباہ

خان یونس میں فلسطینی مجاہدین نے گھات لگاکر حملہ کرکے صہیونی فوجیوں کو فلسطینی علاقوں سے عقب نشینی پر مجبور کردیا

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے خان یونس کے شمالی قصبے القرارہ پر حملہ کیا لیکن فلسطینی جوانوں نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے صہیونی حملہ آوروں کو عقب نشینی کرنا پڑا۔

دراین اثناء سرایا القدس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شمال میں بیت حانون اور التوام کے قصبوں میں صہیونی فوج پر حملہ کرکے تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 
 

News ID 1920328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha