مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الخیام کے مشرقی علاقے میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو میزائل سے نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔
جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے صہیونی ڈرون کی تباہی کا منظر اپنی آںکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔
علاوہ ازین حزب اللہ نے صہیونی فورسز کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے دوران اپنے رکن محمد نجیب حلاوی کی شہادت کی خبر دی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی تنظیم القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ فلسطینی کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے لبنانی مقاومت نے صہیونی قصبے نہاریا پر 16 میزائل فائر کئے ہیں۔ لبنانی جماعت اسلامی کی ذیلی شاخ فجر نے کہا ہے کہ مقبوضہ فسلطین کے شمالی علاقوں پر میزائلوں کی بارش کی ہے۔
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان اور غزہ میں بے گناہ شہریوں پر جارحیت میں اضافے کے مطابق صہیونی علاقوں پر میزائلے بڑھائے جائیں گے۔ اس حوالے سے الجزیرہ چینل نے بھی تصدیق کی ہے کہ لبنانی سرحد سے الجلیل پر 10 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ