30 اکتوبر، 2023، 2:04 PM

صہیونی حکومت کے حملوں اور خطے کی صورتحال کے بارے میں حسن نصراللہ خطاب کریں گے

صہیونی حکومت کے حملوں اور خطے کی صورتحال کے بارے میں حسن نصراللہ خطاب کریں گے

ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں کے دوران حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ غزہ کے حالات کے بارے میں خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ جمعہ کے دن طوفان الاقصی کے بعد پیش آنے والے حالات اور غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے بارے میں خطاب کریں گے۔

نصراللہ اپنے خطاب میں غزہ میں جاری واقعات کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

یاد رہے کہ کل حزب اللہ کے دفتر سے جاری ایک معنی خیز ویڈیو ذرائع ابلا غ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں حسن نصراللہ کیمروں کی نگاہوں سے دور اور باہر کی جانب حرکت کررہے ہیں۔ دفتر نے قرآنی سورہ اسرا کی پانچویں آیت کے ساتھ اس ویڈیو کو نشر کیا ہے۔

اس سے پہلے نصراللہ کے نائب شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی تھی کہ اللہ کی مدد سے خطے میں مقاومت کو کامیابی نصیب ہوگی اور مستقبل ہمارا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل سب کو تباہ کردے گا۔ غزہ صہیونی ناپاک عزائم کا فقط ایک نمونہ ہے۔ غزہ کے بعد آپ کی باری آئے گی۔ نیل سے فرات تک گریٹر اسرائیل کا نعرہ اسی کی جانب اشارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ صہیونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں اور احتجاج کے لئے آزادی دیں۔ عوام فلسطین اور القدس سے اپنی عقیدت اور حمایت کا اعلان کریں تو صہیونی حکومت کا رعب اور دبدبہ ختم ہوجائے گا۔

News ID 1919720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha