16 جولائی، 2024، 12:08 PM

لبنان میں فسادات کی اجازت نہیں دی جائے گی، نتن یاہو اقتدار کے لئے ہاتھ پیر ماررہے ہیں، حسن نصر اللہ

لبنان میں فسادات کی اجازت نہیں دی جائے گی، نتن یاہو اقتدار کے لئے ہاتھ پیر ماررہے ہیں، حسن نصر اللہ

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس حساس موقع پر کسی لبنان اور خطے میں فسادات پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تاسوعا کے موقع پر بیروت میں مجلس عزا سے خطاب کیا۔

العھد نیوز کے مطابق حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان اور خطے کے حساس حالات کے تناظر میں بعض شرپسند عناصر فسادات پھیلانا چاہتے ہیں۔ حزب اللہ اور تحریک امل اس وقت ایک ہی پیج پر ہیں۔ شہید سمیر قبانی کی تشییع میں سب شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اور خطے کے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شرپسندی کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ ہم ملکی اور علاقائی سطح پر چلینجز کا سامنا کررہے ہیں۔

نصراللہ نے کہا کہ بعض صحافی اور اخبارات امریکہ اور اسرائیل کی خدمت میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وزیراعظم کی پوری توجہ اپنے اقتدار پر ہے۔ غزہ میں خواتین، بچے اور بے گناہ عوام کا قتل عام ان کی نظر میں نہیں بلکہ ان کی ساری کوششیں اپنے اقتدار کو بچانے پر مرکوز ہوگئی ہیں۔

News ID 1925438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha