11 اگست، 2023، 2:13 PM

امریکی قیدی ایرانی جیل میں ہیں، وزارت خارجہ

امریکی قیدی ایرانی جیل میں ہیں، وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ جن قیدیوں کی رہائی چاہتا ہے وہ ہماری جیل میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ نے منجمد اثاثوں کی بحالی کے بدلے امریکی قیدیوں کی رہائی کے بارے میں بیان جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں تیل کی قیمت کی مد میں ملنے والے کئی ارب ڈالر کو امریکہ نے غیر قانونی طور پر روک رکھا ہے۔ ایران نے اس حوالے سے امریکہ سے ضمانت حاصل کرلی ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کی جانب سے غیر منصفانہ پابندیوں کو بہانہ بناکر بیرون ملک بینکوں نے ایرانی رقوم کو روک کر رکھا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے ہمیشہ پوری کوشش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بحال ہونے والی رقوم کو اپنے مفادات اور مصلحت کے مطابق خرچ کیا جائے گا۔ 

وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ منجمد اثاثوں کی بحالی کے علاوہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے حقوق کا تحفظ بھی وزارت خارجہ کی ذمہ داری ہے۔ اسی سلسلے میں امریکہ میں بے بنیاد الزامات کے تحت جیلوں میں بند ایرانیوں کی رہائی کے لیے بھی سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔ امریکہ میں قید بے گناہ ایرانی جلد رہا ہوجائیں گے۔

وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکی قیدی اب بھی ایران کے پاس موجود ہیں۔

News ID 1918354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha