مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سیئول نے جنوبی کوریا میں ایران کی منجمد اثاثوں کے بارے میں مؤقف جاری کیا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ایران کی بلاک شدہ رقم کا معاملہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔
سیئول کی وزارت خارجہ نے میڈیا کی ان رپورٹس سے لاعلمی کا اظہار کیا جن میں ایران کی جانب سے امریکہ کے پانچ شہریوں کو رہا کرنے کی شرط پر جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 بلین ڈالر جاری کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے: ہماری حکومت منجمد اثاثہ جات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے ساتھ قریبی مشاورت کر رہی ہے اور امید ہے کہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
آپ کا تبصرہ