12 اگست، 2023، 11:28 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا یورپی یونین کی جانب سے خیر مقدم

ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کا یورپی یونین کی جانب سے خیر مقدم

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور منجمد اثاوثوں کی بحالی کے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اوین جیل میں قید چار امریکی شہریوں کی آزادی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

گذشتہ روز امریکی اعلی عہدیدار جان کربی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ایرانی منجمد اثاثوں کی بحالی اور امریکی شہریوں کی آزادی کے بارے میں مذاکرات ابھی بھی جاری ہیں۔ انہوں نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں تبدیلی اور یورنئیم کی افزودگی میں کمی لانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایران نے اس حوالے سے کوئی مثبت ردعمل نہیں دکھایا ہے۔

دوسری طرف فلوریڈا کے گورنر اور انتخابی امیدوار صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔

انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کے چھے ارب ڈالر کے اثاثے بحال کرنا تشویش کا باعث ہے۔

News ID 1918363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha