3 اگست، 2023، 8:05 PM

پاکستانی وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات

پاکستانی وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ہے۔

ملاقات میں اقتصادی شعبے میں تعاون کو بڑھانے، پاک ایران تعلقات اور قریبی برادرانہ تعلقات پر بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے علاقائی امن اور خوشحالی کے باہمی مضبوط اہداف کے فروغ اور اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف منافرت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان اور ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرحدی علاقوں کی اقتصادی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات، مشترکہ ترجیحات کا واضح مظہر ہیں، زیادہ سے زیادہ تجارت اور بہتر علاقائی روابط کے ذریعے دونوں ممالک استفادہ کرسکتے ہیں۔

News ID 1918218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha