3 اگست، 2023، 3:22 PM

پاکستان اور ایران کے درمیان چار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور ایران کے درمیان چار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

وزیرخارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے چار مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے خصوصی نمائندے کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں چار تجارتی و اقتصادی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ان یادداشتوں میں مشترکہ سرمایہ کاری، مشترکہ بینک کی تشکیل کے تیسری کمیٹی، پانچ سالوں کے لئے تجارتی معاہدے کی توسیع اور اقتصادی تعاون کے دیگر معاہدے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی اقتصادی ٹیم دو دن پہلے ہی اسلام آباد پہنچ کر پاکستانی متعلقہ حکام کے ساتھ مذاکرات کررہی تھی۔

جمعرات کی صبح ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پاکستانی ہم  منصب کے ساتھ دفتر خارجہ میں دوستی کا پودا لگایا تھا۔

News ID 1918212

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha