مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کی سینیٹ کے چئیرمین صادق سنجرانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں صادق سنجرانی نے ایرانی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: ایران اور پاکستان کے تعلقات اتنے پرانے ہیں کہ ان پر بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: میں صدر ابراہیم رئیسی کی افتتاحی تقریب کے دوران تہران آیا تھا۔ میں خود سرحدی علاقوں میں رہتا ہوں اور جب سرحدی علاقوں کے لوگوں کو میرے تہران کے سفر کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے مجھے صدر سے سرحدی علاقوں میں کاروبار کے بارے میں بات کرنے کو کہا، حالانکہ ذاتی طور پر میرے لیے تجارت بہت اہم ہے۔
آپ کا تبصرہ