4 اگست، 2023، 1:13 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان میں قومی اسمبلی کے سپیکر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان میں قومی اسمبلی کے سپیکر سے ملاقات

اسلام آباد کے دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

واضح رہے کہ حسین امیرعبداللہیان نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سے ملاقات سے قبل پاکستان کی سینٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس کے علاوہ، اسلام آباد کے اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے آج صبح اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی اور ایک پریس کانفرنس میں ان کی دو طرفہ ملاقات کی وضاحت کی۔

ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔

اس ملاقات میں راجہ پرویز اشرف نے کہا: ہم اپنے دوست اور برادر ملک ایران کی میزبانی کر رہے ہیں اور یہ دورہ یقیناً دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: ایران اور پاکستان دو ایسے ممالک ہیں جن کے درمیان بہت سے مشترکات اور تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا: ہم کبھی نہیں بھولیں گے کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔

News ID 1918220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha