مہر خبر رساں ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان پاکستان کے دورے کے دوران آج صبح اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے۔
امیر عبداللہیان اس شہر میں مقامی حکومتی شخصیات اور تاجروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شام اسلام آباد پہنچے تھے۔
اس سفر کے دوران انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ، وزیر اعظم، سینیٹ کے چئیرمین، قومی اسمبلی کے سپیکر اور اس ملک کی فوج کے سربراہ سے دو طرفہ بات چیت کی۔
آپ کا تبصرہ