10 جون، 2023، 2:11 PM

پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہو گا

پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز 18 جون سے ہو گا

پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کے سی او او عمران اسلم خان کے مطابق ایئر ٹیکسی سروس کے لیے کمپنی کی جانب سے جدید دو طیارے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے لیے آن لائن ایپلی کیشن بھی چند روز میں دستیاب ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔ 

News ID 1917093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha