مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کی وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک فورسز نے دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں سے ایک کا تعلق داعش سے ہے جو کہ غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترک وزارت دفاع کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد میں سے ایک دہشت گرد گروپ داعش کا رکن ہے۔
آپ کا تبصرہ