12 اپریل، 2023، 7:59 PM

ایرانی فوج کے آپریشنل یونٹ کو جدید ڈرون طیارے فراہم کردئے گئے

ایرانی فوج کے آپریشنل یونٹ کو جدید ڈرون طیارے فراہم کردئے گئے

اسلامی جمہوری ایران کو 1084 اقسام کے تازہ اور جدید اسلحوں سے لیس کرنے کے پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارے مہیا کردئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، اسلامی جمہوری ایران کو 1084 اقسام کے تازہ اور جدید اسلحوں سے لیس کرنے کے پروگرام کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارے مہیا کردئے گئے ہیں۔ ان طیاروں کو دور سے کنٹرول کرکے ہدف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنانے میں استعمال کرسکتے ہیں۔

جی پی ایس کے سہولت سے یہ ڈرون مسلسل 20 منٹ محو پرواز رہ سکتا ہے۔ دشمن کے متحرک اور غیر متحرک اہداف کو درست نشانہ بناسکتا ہے۔ اس ڈرون کی اضافی خصوصیت یہ بھی ہے کہ گائیڈڈ ہونے کے ساتھ ساتھ دشمن اس کو جام نہیں کرسکتے ہیں۔

جدید سہولیات سے آراستہ یہ ڈرون طیارہ شہید زرہرن مرکز میں بنانے کے بعد زمینی افواج کے حوالے کیا گیا ہے۔

News ID 1915852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha