مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی بحریہ نے سمندر کے اندر اور بیرونی سطح پر اہداف کی کھوج لگانے اور زیرآب اہداف کو ڈرون کے ذریعے تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرکے عملی طور پر فعال بھی کردیا ہے۔
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے زیر آب اہداف کی شناخت اور انہدام کے نظام میں پیشرفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اسلامی جہموری ایران کی بحری افواج نے ایسا ڈرون سسٹم ایجاد کیا ہے جس کے ذریعے سمندر کے اندر اور سطح آب پر موجود دشمن کے اہداف کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیکنالوجی ایرانی جوانوں نے ملک کے اندر ہی ایجاد کیا ہے جس میں سوچار ٹیکنالوجی سے استفاد کیا جاتا ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق سونار آواز کے ذریعے جہازرانی اور فاصلے کی شناخت کو کہتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے مطابق پانی کے اندر صوتی لہریں ایجاد کرکے بحری جہازوں، کشتیوں اور زیرآب تنصیبات کی کھوج لگانے کے ساتھ ان کی سمت اور فاصلے کو پتہ کرسکتے ہیں۔ آب دوز، سمندری آپریشن میں استعمال ہونے والے جہاز اور ہیلی کاپٹر اسی ٹیکنالوجی کے ذریعے زیرزمین اہداف کا پتہ لگاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ