10 اپریل، 2023، 11:24 PM

امریکی ریاست کینٹکی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 6 زخمی+ویڈیو

امریکی ریاست کینٹکی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 6 زخمی+ویڈیو

امریکا کے ایک بینک میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے بی سی نیوز ٹی وی چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واقعہ امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ول میں پیش آیا جہاں ایک بینک میں بڑے پیمانے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عمارت کے اندر موجود پانچ افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کے مطابق زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آور پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے دوران شوٹر اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


لوئس ول میٹرو پولیس نے بتایا کہ شہر کے وسط میں ایسٹ مین اسٹریٹ کے 300 بلاک میں ایک حملہ آور اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری جواب دیا گیا۔
علاوہ ازیں ایف بی آئی لوئس ول نے واقعے کو فائرنگ قرار دیا ہے اور دیگر حکام نے رہائشیوں سے جائے وقوعہ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

News ID 1915821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha