مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اعلی سطع کے وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے ہیں، اجلاس 16 اپریل کو ختم ہوگا۔
دورے کے دوران آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت دیگر حکام کے ساتھ سائیڈ لائن میٹنگز بھی ہونگی۔
علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن میٹنگز میں شمولیت کا امکان ہے۔
آپ کا تبصرہ