10 اپریل، 2023، 12:43 PM

مختلف امریکی شہروں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

مختلف امریکی شہروں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نمازیوں پر حملے کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ امریکی کی مختلف ریاستوں میں مقیم صہیونی غاصب حکومت کے مخالفین نے حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے صہیونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اس حوالے سے سکوت اختیار کرنے پر جوبائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فسلطینی رسمی خبررساں ادارے وفا کے مطابق نیویارک، شکاگو، ڈیلاس، لاس اینجلس، اوہایو، ٹیکساس، کیلی فورنیا اور مینی سوٹا میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہروں میں شریک افراد نے غاصب صہیونیوں کے حملے روکنے اور بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر فلسطین میں انصاف کی حامی جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے اسامہ ناصر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے معاملے میں اپنی شرمناک دوغلی پالیسی کو ترک کرے اور فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کی وجہ سے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔ فلسطینی امریکن کونسل کے رکن ماہر عبدالقادر نے مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی کثیر تعداد کا آج کے مظاہرے میں شریک ہونا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرنے کا ایک ریفرنڈم ہے تاکہ امریکہ جیسے ممالک کو اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کریں۔

دراین اثنا برطانیہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی ہزاروں افراد نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرے کرکے غاصب حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1915807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha