31 مارچ، 2023، 2:25 AM

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، تین جاں بحق اور چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، تین جاں بحق اور چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہوئی ہے۔

بارشوں کے نتیجے میں گوادر، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں تباہی ہوئی جبکہ مختلف حادثات میں حادثات تین افراد جاں بحق ہوئے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے چمن میں سیلابی ریلے میں چار افراد بہہ گئے، جن کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس کے علاوہ بارشوں کے باعث بولان ندی میں شدید طغیانی ہوئی جبکہ  پنجرہ پل کے مقام پر عارضی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس کے باعث زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

News ID 1915605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha