25 مارچ، 2023، 4:32 AM

مشرقی شام پر امریکی حملوں کے بارے میں متضاد خبریں

مشرقی شام پر امریکی حملوں کے بارے میں متضاد خبریں

بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے مشرقی شام میں ’’جوابی حملے‘‘ کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں دو امریکی فوجی اڈوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنانے کی خبروں کے بعد اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اتحادی طیاروں نے دیر الزور میں متعدد مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔

بعض امریکی خبر رساں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے بعض علاقوں پر امریکی اتحاد کے حملوں میں متعدد افراد جانبحق ہوئے ہیں، تاہم ابھی تک کسی سرکاری ذرائع نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی تھی کہ دیر الزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔ 

News ID 1915487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha