مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پی ایس ایل میں پلے آف تک رسائی کیلیے سخت مقابلے جاری ہیں،اب ایک جگہ باقی اور اسے پانے کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز و پشاور زلمی میں ٹائی ہے۔
گزشتہ روز ملتان سلطانز نے زلمی کو 4 وکٹ سیشکست دے کر اگلے رائونڈ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کو جوائن کر لیا،9 میچز میں پانچویں شکست نے بابر الیون کی مشکلات بڑھا دی ہیں، البتہ گذشتہ برس فائنل کھیلنے والی رضوان کی ٹیم ایک بار پھر پیش قدمی کیلیے تیار ہے، اب اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہفتے کو راولپنڈی میں ہوگا۔
زلمی کیخلاف سلطانز کو رائیلی روسو نے طوفانی سنچری بنا کر فتح دلائی، پولارڈ نے بھی ففٹی بنائی تھی، دونوں پر قابو پانا گلیڈی ایٹرز کے لیے آسان نہ ہوگا، شان مسعود اور رضوان کو کارکردگی کا معیار بہتر بنانا پڑے گا،ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ بھی جارحانہ بیٹنگ کیلیے مشہور ہیں، البتہ بولنگ میں ٹیم کو بہت محنت درکار ہوگی،زلمی سے میچ میں گوکہ عباس آفریدی نے چار وکٹیں لیں مگر دیگر بولرز رنز نہ روک پائے تھے۔
دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کے پاس اپنے زور بازو پر پلے آف میں رسائی کا اب آخری موقع ہے، اگر رضوان الیون کو بھاری مارجن سے زیر کر لیا تب بھی اتوار کے روز اسلام آباد یونائٹیڈ کی زلمی پر بڑی فتح کا انتظار کرنا ہوگا،اس صورت میں یکساں 8،8 پوائنٹس ہونے پرکوئٹہ اور پشاور کی قسمت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا۔
پشاور زلمی کیخلاف گزشتہ میچ میں241 کا ریکارڈ ہدف عبور کرنے سے گلیڈی ایٹرز کا اعتماد آسمان کو چھونے لگا،انجرڈ کپتان سرفراز احمد کی شرکت کا امکان بدستور کم ہے،ناقابل شکست 145 کی اننگز کھیلنے والے جیسن روئے سے ایک بار پھر ایسے ہی کھیل کی توقع ہے۔
مارٹن گپٹل،ول اسمیڈ،محمد نواز، افتخار احمد اور عمر اکمل بھی حریف بولرز کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں۔ البتہ بولرز خصوصا نسیم شاہ اور محمد حسنین کی کارکردگی تشویش کا باعث ہے، بڑی فتح کیلیے نہ صرف پیسرز بلکہ محمد نواز اور حفیظ جیسے اسپنرز کو بھی اپنا کردار نبھانا ہوگا۔
کراچی: پی ایس ایل 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پلے آف میں رسائی کیلیے آخری کوشش کرے گی جب کہ اس کا مقابلہ پہلے ہی اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لینے والی سائیڈ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
News ID 1915200
آپ کا تبصرہ