29 اپریل، 2023، 2:02 PM

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہیں، کوشش ہوگی کیویز کو جلد آؤٹ کرکے سیریز میں دوسری فتح سمیٹیں۔

کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ احسان اللہ کو موقع دیا گیا ہے جو ڈیبیو کریں گے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر جبکہ شان مسعود کی جگہ عبداللہ سفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیٹھم نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے پاکستان کو پریشر میں لائیں، ٹیم میں مڈل آرڈر بلےباز جمی نیشم کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، حارث رؤف اور احسان اللہ شامل ہیں۔

News ID 1916170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha