مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی میڈیا سے نقل کیاہےکہ نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا۔مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔نیپال میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.6 ریکارڈ کی گئی۔نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اورنواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔
نیپال کے زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ