مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کی موجودگي میں تہران میں 36 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔
تہران میں 36 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس میں 52 اسلامی ممالک کے علماء اور دانشور شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 36 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس " اسلامی اتحاد، صلح اور عالم اسلام میں تفرقہ اور تنازعات سے پرہیز" کے عنوان سے منعقد ہورہی ہے۔
عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا سلسلہ 12 اکتوبر سے لیکر 14 اکتوبر تک جاری رہےگا۔
آپ کا تبصرہ