مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج بروز بدھ یوکرین کے بحران کے حل کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔حسین امیر عبداللہیان نے روس کے دورے کے بارے میں کہا کہ ان کے دورۂ ماسکو کا بنیادی مقصد ایران سے بعض ممالک کی وہ درخواست ہے جس میں یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کی بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مغربی فریق چاہتے ہیں کہ تہران اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کے مسئلے کا جائزہ بھی اس دورے کے مذاکراتی ایجنڈے میں شامل ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ روسی وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
آپ کا تبصرہ