مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے جوہری مذاکرات اور پابندیوں کی منسوخی کے متعلق تازہ ترین صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ایران وزیر خارجہ نے عمان حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی جواب کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اپنا جائزہ مکمل ہونے اور نتائج تک پہنچنے پر اپنے موقف کا اعلان کرے گا۔
امیر عبداللہیان نے زور دے کر کہا کہ ایک اچھے، پائیدار اور مضبوط سمجھوتے کے حصول پر ہمارا عزم قائم ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری اور ذمہ دارانہ کوششوں کی تعریف کی اور سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے ایران کی نیک نیتی کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی تمام فریقوں کے مشترکہ تعاون سے ویانا مذاکرات کے اطمینان بخش نتائج برآمد ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ