مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ افریقا کے دوران سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ تنزانیہ میں صدر مملکت محترمہ سامیہ حسن اور اسی طرح اپنے ہم منصب کے ساتھ اعلی اور تعمیری گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے ساتھ کئی وزارتوں کے اعلی حکام اور پرائیوٹ سیکٹر میں سرگرم افراد ہیں جو مختلف اجلاس کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ سب تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور دو ملکوں کے تعلقات پیش رفت کی طرف گامزن ہیں۔
آپ کا تبصرہ