مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے آج صبح قومی ادارہ براے انسداد کرونا کے اجلاس میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کے ایام شہادت کی مناسبت سے تسلیت و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کابل بم دھماکے کو افغانستان میں تفرقہ پھیلانے والوں اور امریکہ و صہیونی رجیم کے آلہ کاروں کی سازش کا ساخشانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے افغانستان میں مجلس عزا کو لہو لہان کیا ہے وہی وقت کے یزیدی اور اسکتبار کے آلہ کار ہیں جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے درپے ہیں۔ افغانستان پر برسر اقتدار قوتوں کو چاہئے کہ ان مجرمین کو پہچانے اور افغانستان کے تمام عوام کی سلامتی کو یقینی بنائے۔
صدر رئیسی نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی رجیم نے گزشتہ رات کی مجرمانہ کاروائی کر کے دنیا والوں کو ایک مرتبہ پھر اپنا قابضانہ اور جارحیت پسند مزاج دکھایا ہے تاہم غزہ کے عوام کی مقاومت اس معصوم بچوں کی قاتل رجیم کی نابودی کو تیز کردے گی۔
در ایں اثنا صدر مملکت نے عزاداری اور مجالس امام حسین ﴿ع﴾ میں لوگوں کی وسیع پیمانے پر شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام اپنی دینداری اور ولایت پسندی کی بنیاد پر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو شان و شوکت کے ساتھ مناتی ہے اور ضروری ہے کہ تمام لوگ عزاداری کی رسومات، جالس عزا، جلوس اور ماتمی دستوں میں صحت کے اصولوں کی بھی سنجیدگی سے مراعات کریں۔
آپ کا تبصرہ