مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے عسکری ونگ القدس برگیڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے میزائلوں نے بن گوریان ایئرپورٹ اور صہیونی آباد کاروں کی ٦۰ کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
القدس برگیڈ کے بیان میں صہیونی رجیم کی جارحیت کے جواب میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم فسلطینی عوام اور مقاومت کے حامیوں کو اطمینان دلاتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کا جوش و جذبہ اپنی بہترین حالت میں۔
اس ضمن میں عبری ذرائع نے مقاومت کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے اور اشکول میں ایک کارخانے میں آگے بڑھکنے کی خبر بھی دی ہے۔
اسی طرح صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مقاومت نے صہیونی رجیم کے غزہ پر حملوں کے آغاز سے اب تک مقبوضہ علاقوں کی طرف ۲۰۰ سے زیادہ میزائل اور راکٹ فائر کئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ