مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے غزہ پر اسرائیلی افواج کے حالیہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر حملہ امت مسلمہ کے قلب پر وار ہے۔صیہونی فوج کے ہاتھوں پانچ سالہ معصوم بچی کا قتل عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی تھا اگر یہ ضمیر مردہ نہ ہوتے۔غزہ میں معصوم بچوں کی آہ و بکا اقوام عالم سمیت ان مسلم حکمرانوں کو سنائی نہیں دے رہی جنہوں نے اپنی عزت و حمیت اسرائیل کے پاس اپنے مفادات کے عوض گروی رکھا ہوا ہے.فلسطین کے اصل مالک بلاتخصیص مذہب و ملت وہ باسی ہیں جو صدیوں سے نسل در نسل یہاں آباد ہیں۔ یہی وہ اصل عوامی طاقت ہے جو ریفرنڈم اور انتخابات کے ذریعے اپنے ملک کے آئندہ سسسٹم کو انسٹال کر سکتے ہیں۔ فلسطین میں غاصب صیہونست ایک ظالم اور قاتل ٹولہ ہے ،جو امریکی، یورپی اور بعض مسلمان ممالک کی حمایت سے وہاں پر قابض ہے۔فلسطین کی ساری سرزمین فلسطینیوں کی ہے ۔ ہم کسی غاصب صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرتے ۔ یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف تھا۔
آپ کا تبصرہ