6 اگست، 2022، 1:50 PM

بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے، پاکستانی وزیر اعظم

بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے، پاکستانی وزیر اعظم

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ،اسرائیلی حملے کو بربریت قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی شہر غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ،اسرائیلی حملے کو بربریت قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فضائی حملے کے نتیجے میں غزہ میں 5 سالہ بچی سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بربریت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ،پاکستان اسرائیل کی شدید مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔

News ID 1911872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha