وائٹ ہاؤس؛ آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی دارالحکومت میں واقع وائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک پارک کے درخت پر اس وقت آسمانی بجلی گرگئی جب اس کے سائے تلے ایک جوڑا اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

News Code 1911882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha