3 اگست، 2022، 4:02 PM

پاکستان میں عاشورہ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان

پاکستان میں عاشورہ کے موقع پر تعطیلات کا اعلان

پاکستانی وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 2 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وفاقی حکومت نے عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں 2 تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے عاشورہ کے حوالے سے 9 اور 10 محرم الحرام بمطابق 8 اور 9 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 8 اگست اور منگل 9 اگست کو تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم محرم الحرام اتوار 31 جولائی کو تھی جب کہ یوم عاشور منگل 9 اگست کو ہوگا۔

News ID 1911827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha