مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا۔ کورونا وائرس کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں ساڑھے آٹھ لاکھ غیر ملکی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہےاور بہت سے پہلے آنے والے عازمین طواف کعبہ اور دیگر عبادات میں مصروف ہیں۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج مسجد الحرام کو دن میں 10 بار دھویا جائے گا اور ہر بار 1 لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔
سعودی عرب نے 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو بھی بغیر محرم حج کی اجازت دے دی ہے۔
آپ کا تبصرہ