بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2 ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر2ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

News Code 1911402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha