مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل. کیاہے کہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر بہت معمولی علامات محسوس کر رہے تھے جس پر انہوں نے اینٹی وائرل دوا کا استعمال شروع کردیا تھا۔ ڈاکٹرز کی تجویز پر جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو کورونا مثبت آیا۔
پریس سیکریٹری نے بتایا کہ امریکی صدر نے خود کو وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کرلیا ہے.
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے ایک دن بعد مثبت آیا۔
آپ کا تبصرہ