5 جولائی، 2022، 4:21 PM

ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارت کاری کا عمل دوبارہ شروع ہونے والا ہے، عراقی میڈیا

ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارت کاری کا عمل دوبارہ شروع ہونے والا ہے، عراقی میڈیا

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا اعلان بغداد میں ہونے جا رہا ہے کہ جس میں ایرانی اور سعودی حکام موجود ہوں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارت کاری کا عمل دوبارہ سے شروع ہونے والا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے کہا ہےکہ قوی احتمال ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا اعلان بغداد میں ہونے جا رہا ہے کہ جس میں ایرانی اور سعودی حکام موجود ہوں گے۔ یہ اعلان عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور وزیر خارجہ فواد حسین کی مشارکت سے انجام پائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق الکاظمی نے گزشتہ ہفتے جدہ اور تہران میں مذاکرات کئے تھے اور یہی مذاکرات دو ملکوں کے درمیان موجود بہت سے مبہم اور حل نشدہ معاملات کے واضح ہونے کا سبب بنے۔ در نتیجہ یہ اقدام پورے خطے کے تناو میں کمی کا باعث بنے گا۔ 

مذکورہ ذرائع نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا سعودی حکام جولائی کے وسط میں جدہ میں ہونے والے مذاکرات سے پہلے بغداد کا سفر کریں گے؟ کہا اس کے لئے تینوں دار الخلافوں کے مابین ہماہنگی اور مناسبات کو مرتب کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 

الفرات نیوز نے رپوٹ دی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دمشق سے اعلان کیا ہے کہ تہران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی، اسی طرح دو نوں ممالک کے سفارت خانوں کے دوبارہ کھلنے اور سیاسی گفتگو کے آغاز کا استقبال کرتا ہے۔ 

قابل ذکر ہے اس پہلے بھی اعلان ہوا تھا کہ ایران او سعودی عرب کے مابین نئے مذاکرات سفارتی سطح پر ہوں گے۔

News ID 1911460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha