1 جولائی، 2022، 10:10 AM

ایرانی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ایرانی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

صدر رئیسی نے کہا کہ پائیدار معاہدے کیلئے بغیر کسی شرط اور بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پابندیوں کو مکمل طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایران کی شفاف اور پُر امن جوہری سرگرمیوں کی باضابطہ رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف بار بار الزامات لگانا اور جھوٹے دعوؤں کا سہارا لینا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

صدر رئیسی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران، یکطرفہ، ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو انسانی حقوق کے خلاف سمجھتا ہے اور اپنے حقوق کے دفاع میں سنجیدہ ہے. 

انہوں نے کہا کہ پائیدار معاہدے کیلئے بغیر کسی شرط اور بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے پابندیوں کو مکمل طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔

امیر قطر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی قطر کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قطر ایران کے اپنے حقوق کے حصول، مذاکرات میں پیش رفت اور باہمی تعاون کی تقویت پر تہران کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

News ID 1911413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha